Saturday, July 10, 2010

خواب

خواب دیکھنے مہینے چھوڑر دیے ہیں
جانے کتنے دل میں نے توڑ دیے ہیں

بے وفا  تو میں ہر گز نہیں مگر
وفا کے سب انداز میں نے چھوڑ دیے ہیں

جی کرتا  تھا  میں جن کے سہارے
ان نگاہوں کے جام میں نے چھوڑ دیے ہیں

منزل تو میرے قدم چوم ہی لیتی مگر
قدم  بڑھانے میں نے چھوڑ دیے ہیں

میرا انتظار نہ پھر کبھی کرنا
وادے نبھانے میں نے چھوڑ دیے ہیں

گونجھتی ہیں اب بھی وہ صدائیں ان کانوں میں مگر
بیتے لمحے واپس بلانے میں نے چھوڑ دیے ہیں

یوں تو یادوں کے سہارے ہی جی لیتا میں مگر
جینے کے سب بہانے میں نے چھوڑ دیے ہیں