Sunday, December 27, 2009

کالی رات

کھو گیا ہوں میں اس کا لی رات میں
 بہ گیا ہوں سپنوں کی برسات میں
جانے کب ملے گا مجھے کوئی راستہ
بھٹک رہا ہوں اپنی ہی ذات میں

   نہیں ہوش رہا مجھے اس دنیا کا
چاہتا ہوں میں ہر پل تیری جستجو کا
کبھی تو بھی بن بلائی آ صبا بن کر
اتنا تو مان رکھ میری آرزو کا

اب تو زندگی بھی ناراض ہونے لگی ہے
آوارگی بھی میرا ساتھ چھوڑنے لگی ہے
کاش ایک بار تو میرا ہاتھ تھام لیتی
اب تو آرزو بھی میرا گھر چھوڑنے لگی ہے

اب رو دیتا ہوں تنہائی مٹانے کے لئے
مسکرا دیتا ہوں دنیا کو دکھانے کے لئے
نہیں احساس مجھے اپنا اس دنیا کا
جی لیتا ہوں زندگی بیتانے کے لئے